تازہ ترینعلاقائی

سکھر:پولیس کی کارروائی،بارود سےبھرا ٹرک برآمد ،دوافراد گرفتار

سکھر(ڈیسک رپورٹر) سکھر ایکسائیز پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر پر خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھرا ٹرک برآمد کرکے،دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ٹرک میں راکٹ لانچر،اسلحہ سمیت خود کش جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔سندھ پنجاب بارڈر کے علاقے کموں شہید کے قریب قومی شاہراہ پر ایکسائیز پولیس نے وزیرستان سے کراچی جانے والے ٹرک پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں موجود دو افراد کو گرفتا ر کرلیا۔ایکسائیز پولیس نے ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک میں خود کش جیکٹس،اسلحہ بارود اور راکٹ لانچر برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا۔اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق وزیرستان سے بتایاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نومنتخب وزیراعظم اور گورنرسندھ کو کراچی اور حیدرآباد کی تباہ حالی پر ترس آہی گیا .. !!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker