سکھر (نامہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے حاجی کیمپ سکھر کے تعمیراتی کاموں کے لئے دو کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی کیمپ سکھر کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین حج کو کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حاجی کیمپ سکھر کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر حج سکھر محمد طاہر شیخ ، پی پی رہنما اویس قادر شاہ ، سندھ شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا محمود چاچڑ و دیگر رہنما موجود تھے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے حاجی کیمپ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی کیمپ میں عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کی جائیگی دورے کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حج سکھر محمد طاہر شیخ نے وفاقی وزیر کو حاجی کیمپ سکھر کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔
You must be logged in to post a comment.