پاکستانتازہ ترین

سکھر اور بہاولپور کی جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

سکھر(مانیٹرنگ سیل) سکھر اور بہاولپور کی جیلوں میں قید دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد جیلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سزائے موت پانے والے قیدیوں کے لیے پھانسی گھاٹ تیار کیا جارہا ہے۔ سینٹرل جیل ون سکھر میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں محمد اعظم عرف شریف اور عطاء اللہ عرف قاسم کو پھانسی دینے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے جیل کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جیل کے باہر پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔ ڈیتھ وارنٹ میں پھانسی کیلئے23 دسمبر کی صبح 6 بجے کا وقت مقرر ہے۔ سینٹرل جیل حیدرآباد میں مسافر طیارہ اغوا کیس کے دو دہشت گردشاہ سوار اور صابر بلوچ کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت نے مسترد کردی ہیں۔ تاہم ان کے ڈیتھ وارنٹ ابھی جاری نہیں ہوئے۔ مجرموں کی ان کے لواحقین سے آخری ملاقاتیں کرادی گئی ہیں۔ دہشت گردوں نے 24 مئی 1998 کو گوادر سے تربت جانے والی پرواز پی کے 554 حیدرآباد ایئرپورٹ اتارلی تھی اور انہیں فوجی آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ نیو سینٹرل جیل بہاول پور میںانسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت پانے والے محمد نواز کی بھی رحم کی اپیل مسترد ہونے کےبعدڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکا ہے۔مجرم کو آئندہ 24 گھنٹوں میں پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔محمد نواز کو مذہبی بنیاد پر دو افراد کے قتل پر سزائے موت سنائی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  سردار یار محمد رند نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker