تازہ ترینعلاقائی

سکھر:انتظامیہ کی پرسرارخاموشی،منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی، سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہ

sakharسکھر (نامہ نگار)سکھر انتظامیہ کی پرسرار خاموشی ، منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی، ٹھیکداوں کی جانب سے ناقص میٹریل کابے جا استعمال ، سکھر شہر کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی ، علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ، دیگر سٹرکوں کے مقابلے میں حال میں ہی تعمیر ہونے والا نیو پنڈ اوور ہیڈ برج سرفہرست، سکھر شہرمسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے نساسک کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے بعدضلعی انتظامیہ اور سکھر کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے وجہ سے سکھر کی تعمیر ہونے والی زیر تعمیرسٹرکیں بھی ناقص میٹریل کی بھینٹ چڑھ گئی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی جس کے باعث ان سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے راہگیروں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ، سکھر کے مختلف علاقوں ، مائیکرو کالونی ، پرانہ سکھر تانگہ اسٹینڈ ،گڈانی پھاٹک ، نیو پنڈ پھاٹک ، شکارپور پھاٹک ، چاند مسجد ، ایوب گیٹ چاڑی ، گھنٹہ گھر چوک ، پان منڈی ، اناج منڈی ، ڈھک روڈٖ و دیگر علاقوں کی سٹرکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کئی سٹرکوں پر تو کئی فٹ کے گڑھے بھی پڑ گئے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں انتظامیہ کی مسلسل خاموشی ،سیاسی ٹھیکداروں کی جانب سے سٹرکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا بے جا استعمال نے شہریوں سمیت علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے سیاسی ٹھیکداروں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت حال میں تعمیر ہونے والا نیو پنڈ اوور ہیڈ برج جو کو تعمیر ہوئے ابھی چار ماہ کا عرصہ بھی نہیں گذرا تھا کہ ناقص میٹریل نے اپنے رنگ دیکھانے شروع کر دیئے ہیں سکھر کی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کے بڑھتے ہوئے مسائل کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائے اور سکھر کی سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے جعلساز ٹھیکداروں کو فوری گر

یہ بھی پڑھیں  صدر ممنون حسین سے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker