پاکستانتازہ ترین

ہم خیال گروپ کابھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)  مسلم لیگ ہم خیال نے وزیر اعظم کے استعفیٰ اور چھ ماہ قبل انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما سلیم سیف اللہ نے ہمایوں اختر اور گوہر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بحران میں ہے، ادارے تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاییے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر فوری طور پر الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس بھجوائیں ، حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کرنے کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرے۔ ہم خیال رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ مہران بنک اور دیگر کیسز کے بھی فیصلے کرے۔ سوموار کو اپوزیشن کی تمام جماعتیں بیٹھ کر پارلیمنٹ کے اندر کا مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ یوسف والا اور تھانہ ہڑپہ کی مشترکہ کاروائی،صادق اگوآنہ اورعرفان بلوچ کے پانچ ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker