پاکستانتازہ ترین

سلیم سیف اللہ خان کا اکرم خان درانی کے بیٹے کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہار

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اللہ خان نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی کے بیٹے زیاد درانی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوران کو صبر جمیل عطا کرنے اور مرحوم کے درجات بلند کرنے کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کی سینئیر قیادت چئیرمین حامد ناصر چٹھہ، صدر ارباب غلام رحیم، ہمایوں اختر خان، کشمالہ طارق، کبیر علی واسطی، غفار قریشی ، ہمایوں سیف اللہ، گوہر ایوب، محمد اقبال ڈار ، یاقوت جمیل الرحمن ، ارباب ذکائ اللہ ، سینیٹر گلشن سعید ،کشن چند پروانی، غلام حیدر سمیجو، میجر غلام عباس، کرنل ریٹائرڈ خالد منیر ، عجب گل سورانی اور عاطف محی الدین نے بھی زیاد درانی کے وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: بس کی چھت سے گر کر طالبعلم ہلاک، طلباء کی توڑ پھوڑ ٗٹائر جلا کرکئی گھنٹے روڈ بلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker