علاقائی

ایم کیو ایم ہاؤس حاصل پور میں قائد تحریک کی بیٹی افضا الطاف کی دسویں سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی

حاصل پور﴿ تحصیل رپورٹر ﴾ ایم کیو ایم ہا ؤس حاصل پور میں قائد تحریک کی بیٹی افضا الطاف کی دسویں سالگرہ بڑے جوش و خروش سے منائی گئی جس میں تحصیل انچارج رائو جہانگیر نے کیک کاٹا تحصیل کمیٹی اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر آفس انچارج عبدالرحمن واحد نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ا فضائ الطاف کو لمبی اور صحت مند زندگی عطائ کرے ۔ ایم کیو ایم ہائوس میں اس وقت تحصیل انچارج رائو جہانگیر،آفس انچارج عبدالرحمن واحد،جوائنٹ تحصیل انچارج مقبول غوری بھائی ،اسلم کھرل ،تحصیل ممبر منیر احمد،شیخ رضوان،کارکنان میں وقاص ،ساجد،رانا سلمان ،ملک اختراور محمد یونس اور دیگر کارکنان موجود تھے۔افضائ الطاف اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی لمبی زندگی اورصحت کیلئے دعا مانگی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر سروس روڈ کھول دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker