تازہ ترینعلاقائی

، سلمیٰ کو مل گیا بلما،،

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ،، سلمیٰ کو مل گیا بلما،، پوشیدہ حصوں میں چھپا کر منشیات فروشی کرنے والی بین الاضلاعی گرو ہ کی تین حسینائوں کو لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ نے بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا،بھائی پھیرو سے ملتان لیجا کر منشیات بیچنے والا بھی دھر لیا گیاتھانہ صدر بھائی پھیرو نے الگ ،الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق۔ انوکھے انداز میں منشیات سمگل اور چل پھر کر فروخت کرنے والی تین حسینائیں نیلم بی بی،آمنہ بی بی،صائمہ بی بی گزشتہ روز جسم کے پوشیدہ حصوں میں منشیات چھپا کر لے جارہی تھیں کہ جب وہ گائوں بھگیانہ کلاںسے نکلیں تو تھانہ صدر بھائی پھیرو کے ایس ایچ او حاجی محمد اشرف کو مخبری ہوئی تو انہوں نے سب انسپکٹر حاجی محمد شریف، لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ و دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے عین موقع پر چھاپہ مار کر تینوں حسینائوں کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا بعد ازاں لیڈی کانسٹیبل سلمیٰ نے تلاشی لی جس پر تینوں حسینائوں سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد ہو گئی جبکہ دوسرے ریڈ میں سب انسپکٹر نور محمد نے ملتان کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش رانا یعقوب کو اڈاہ سرائے چھینبہ سے گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی یاد رہے کہ بھائی پھیرو عرصہ دراز سے سیراب گوٹھ بنا ہوا تھا جس پر موجودہ آر پی او شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار علی چیمہ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے یہاں سے منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خاتمے کے لیے عزم کر رکھا ہے جس کے نتیجہ میں مقامی پولیس دن رات ایک کرکے اُن کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: گستاخانہ فلم بنانے کے خلاف طلبہ مظاہرہ کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker