Uncategorizedتازہ ترینکھیل

سلمان بٹ نے جیل میں ہفتہ وار اٹھارہ سو پاؤنڈز کمائے

اسٹار میدان میں ہو یا کہیں اور اسٹار تو اسٹار ہی ہوتا ہے۔ لکشمی دیوی ہمیشہ اس پر مہربان جو رہتی ہے۔ کرکٹر سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا کے عوض بیتائے سات ماہ برطانوی جیل میں لیکن خوش قسمتی تو دیکھئے قید کے دوران روزانہ چھ گھنٹے جم میں معاون کی حیثیت سے کام کرنے پر کماتے تھے وہ ہفتہ واری معاوضہ اٹھارہ سو پاوٴنڈز۔پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ جنہیں پچھلے برس نومبر میں برطانوی عدالت نے دھوکہ دہی اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سال کی سزا سنائی تھی اب انہیں تئیس ماہ پہلے رہا کیا گیا۔ وہ بائیس جون کی شب ڈھائی بجے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچیں گے۔ سلمان بٹ کے ساتھی کھلاڑیوں محمد آصف کوایک سال اورمحمد عامرکوچھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ محمد عامراورآصف اپنی سزا مکمل کرکیجیل سے پہلیہی رہا ہوچکے ہیں۔ سلمان نے کینٹربری کی جیل میں سات ماہ سترہ روز گزارے۔ انہوں نے روزانہ چھ گھنٹے جیل کی جم میں معاون کی حیثیت سے کام کیا انہیں ہفتہ واری معاوضہ تقریبا اٹھارہ سو روپے ملتا رہا۔ سلمان کی تعیناتی جم کے استقبالیہ پر تھی تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ جسمانی ورزش کرتے تھے۔ سلمان بٹ اور آصف کینٹربری کی اس جیل کی ایک ہی سیل میں ساتھ رہے۔ رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک دونوں کو اجازت ہوتی تھی کہ وہ ٹیلی ویژن پرخبریں اورتفریحی چینل دیکھ سکیں۔ لیکن انہیں یہ آزادی نہیں تھی کہ پاکستانی یا ایشیئن چینلز دیکھیں۔ برطانی جیل مصالحے دارکھانا فرہم کرنے کے حوالے سے اچھی شہرت نہیں رکھتیں۔ لیکن سلمان بٹ اورآصف کو گرم مصالحے اورچٹنی کے استعمال کی اجازت تھی۔ سلمان بٹ کی روانگی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  مجھے مسلمان ہونے پرفخر ہے: امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker