تازہ ترینفن فنکار

سلمان خان رمضان میں غریبوں کو کھانا کھلانے لگے

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ دبنگ خان رمضان المبارک کے دوران روزانہ ایک ہزار غریبوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔سلمان خان بالی ووڈ میں اپنے چیریٹی کے کاموں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں اور اکثر دوسرے لوگوں کی مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس بار انہوں نے رمضان کے مہینے میں ایک نیا کام کرنے کا فیصلہ کیا او ر ان کے خرچ سے روزانہ ایک ہزار غریب اور نادار لوگوں کو کھانا کھلایا جارہا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان براہ راست خود اس میں ملوث نہیں، بلکہ انہوں نے ممبئی کے چند درمیانے درجے کے ہوٹلوں کو رقم دے کر نادار افراد کے کھانے کا بندوبست کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button