فیصل آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾ فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس تھانہ سمن آباد کے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ،DSPسرکل فیکٹری ایریا راشد محمود سندھو ،SHO سمن آباد اور عوام الناس کی جانب سے ہر طبقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔CPOفیصل آباد نے کہا کہ تھانہ سمن آباد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد یہ ہے کہ مجھے یہاں پر دو قسم کی شکایات موصول ہوئی جن میں جوائ اورمنشیات فروشی ہیں۔جھوٹے مقدمہ کی زد میں آنے والے لوگ بے خوف خطر اپنی بے گناہی کے ثبوت لے کر آئیں انکے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمے کو فوری طور پر خارج کر دیا جائے گا۔اس موقع پر CPOفیصل آباد نے کہا کہ اگر SHOانکی بات نہیں سنتا تو میرے دروازے ایسے مظلوم لوگوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔اس سے پہلے لوگوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر CPOفیصل آباد نے فوری طور پر موقع پر احکامات جاری کئے۔اس کے علاوہ لوگوں نے اجتماعی مسائل پر بھی گفتگو کی جن میں تھانہ میں کمی نفری اور ناقص بلڈنگ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔جس پر CPOفیصل آباد نے لوگوں کو بتلایا کہ فیصل آباد کے 40تھانوں میں سے 9تھانوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جن میں آپکا تھانہ بھی شامل ہے۔لہذا تھانہ کی بلڈنگ کی تعمیر جلد شروع ہو رہی ہے۔ جہاں تک پولیس نفری کا سوال ہے تو پولیس کی نفری تمام تھانوں میں بوجہ کمی نفری کم ہے لیکن پھر بھی ماڈل تھانوں کی نفری کو بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں اور اعتماد کی فضائ قائم ہو۔پولیس پر آپ کا اعتماد بحال کیا جائے اور آپ لوگوں کی مدد سے اور تعاون سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ عوام کا تعاون شامل ہو تو بڑے بڑے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری گرفتا ر ہوسکتے ہیں۔کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی پالیسی کے مطابق وارداتوں والی سڑکوں اور علاقوں میںڈکائے آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ سٹریٹ کرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔آپ لوگ اپنے اپنے محلہ میں محافظ کمیٹیاں تشکیل دیں۔ پولیس ان محلہ محافظ کمیٹیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔اپنی اپنی یونین اور محلہ کی سطح پرچوکیدارا نظام کا بندوبست کیا جائے اور بڑی بڑی دکانوں اور سٹورز پر گن مین رکھے جائیں۔پولیس اپنا کام تو کر ہی رہی ہے ۔
You must be logged in to post a comment.