تازہ ترینکھیل

ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا

سینٹ لوشیا(نمائندہ سپورٹس)سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا۔27 مئی کو سوشل میڈیا پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہیں قمیض شلوار میں گھر سے نکل کر کہیں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس مختصر ویڈیو کے کیپشن میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ اندازہ لگائیں، آج میں کیا حاصل کرنے جا رہا ہوں۔بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے۔ ڈیرن سیمی کو یہ ان کے آبائی علاقے سینٹ لوشیا میں دیا گیا۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ جی ہاں، یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جا رہا ہے، میرے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔سابق ویسٹ انڈین کپتان کو کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر سراہے جانے کے ساتھ ساتھ انہیں اعزاز  ملنے پر مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button