تازہ ترینعلاقائی

تمام ترسازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی، ثمینہ خالد گھرکی

samina khalidلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے علی حیدر گیلانی کے اغوا پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قیادت پر عزم ہے ہمارے کارکنوں کو ڈرا دھمکا کر مخالفین انتخابات میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی عوام ان اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیں گے مخالفین فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ مخالفین کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ تمام ترسازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو پیپلز پارٹی کی عوامی طاقت کا پتہ چل جائے گا۔11 مئی جمہوریت پسندجماعتوں کی فتح کا دن ہوگا۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر اپنے حلقوں کے ریکارڈ ترقیاتی کام کراؤں گی صدر آصف علی زرداری بہت مدبر اور مثالی قوت برداشت رکھنے والے محب وطن ہیں جنہوں نے ہر بحران کا مقابلہ کیا اور تمام اہم امور پر مخالفین اور اپوزیشن سمیت سب جمہوری، پارلیمانی قوتوں کو ساتھ لے کر چلے، وہ سیاسی اتحاد بنانے، چلانے اور کامیاب بنانے میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت میں عوامی حکومت قائم ہو گی۔ آنے والے عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہیں پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے وہ پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  صوبہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے:رمضان مستانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker