تازہ ترینعلاقائی

پیپلزپارٹی نےجمہوری نظام کےاستحکام اور تحفظ کےلئےاہم کردارادا کیا،ثمینہ خالد گھرکی

samina khalidلاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت پر جب بھی مشکل وقت آیا پیپلز پارٹی نے ہی فیصلہ کن کردار ادا کر کے جمہوری نظام بچایا ایک بیان میں انہوں نے کہا جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا پیپلز پارٹی سب سے بڑی مذاہمت کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی۔ ضیاالحق کا مارشل لاء ہو یا پرویزی آمریت پیپلز پارٹی کے ورکروں نے اپنا لہو دے کر جمہوریت کا پرچم سربلند کیا انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام کے استحکام اور تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے جمہوریت کا جو سبق ہمیں پڑھایا تھا وہ آج بھی ہمیں یاد ہے یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں نے چند روز قبل جمہوریت کے لئے خطرات پیدا کرنے کی کوشش کی پیپلز پارٹی نے جمہوری طرزِ عمل اپناتے ہوئے مکالمہ بازی کر کے یہ خطرات مٹا دئیے، ملک بھر کی سیاسی جماعتیں گواہ ہیں کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے جس دانش سے اس معاملے کو سنبھالا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،ہمارا ماضی شاہد ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے سر تو کٹوا ئے ہیں مگر سر جھکائے نہیں، معاملات کتنے ہی سنگین ہوں ہم نے جمہوری نظام کو ہی اولیت دی ہے یہ وجہ ہے پیپلز پارٹی موثر اور سب سے بڑی جمہوری قوت ہے اور ملک بھر میں مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،ثمینہ خالد گھرکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker