پاکستان

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ حافظ آباد کے شہری محمد وکیل کی بیٹی کو کئی ماہ کی کوششوں سے بھارتی ہائی کمیشن نے ویزہ جاری کر دیا

حافظ آباد﴿سٹاف رپورٹر﴾بھارت میں سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد لاپتہ ہونے والے حافظ آباد کے شہری محمد وکیل کی بیٹی راحیلہ وکیل کو بالآخر کئی ماہ کی کوششوں کے بعد بھارتی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزہ جاری کر دیا ۔راحیلہ وکیل نے ہفتہ کو یہاں بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن سے ویزہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ تاخیر سے ہی سہی ویزہ انہوں نے جاری تو کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ آٹھ مارچ کو اپنے بھائی محمد رضوان کے ہمراہ بھارت روانہ ہونگی جہاں وہ جا کر اپنے والد کے کیس کی پیروی کریں گی۔بھارتی حکومت نے انہیں ایک ماہ کا ویزہ جاری کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے محمد وکیل کو مردہ قرار دیدیا تھا تاہم ڈی این اے ٹیسٹ سے بھارتی حکومت کا دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور اس کے بعد سے محمد وکیل کے اہل خانہ مسلسل بھارت جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  فاروق ستار کے گھرکا محاصرہ، ایم کیوایم کا آج احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker