پاکستان

علاج کیلئے بھارت بھجوائے جانے والی ثمرین کامیاب علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور﴿نامہ نگار﴾ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر علاج کے لیے بھارت بھجوائے جانے والی ثمرین اپنے کامیاب علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، چکوال سے تعلق رکھنے والی کم سن ثمرین جگر کے عارضے میں مبتلا تھی اور اس کے لواحقین نے پنجاب حکومت سے اس کے بھارت میں علاج کی درخواست کی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کوبچی کابھارت میں علاج کروانے کی ہدایت کی تھی،بچی کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے بچی کے علاج کے سلسلے بروقت مدد کرنے پر اسکے شکرگزار ہیں پنجاب حکومت کے اقدام سے ان کی بچی کو نئی زندگی ملی۔

یہ بھی پڑھیں  یو ٹیوب کو بحال نہیں کیا گیا، بحال کرنے پر تحقیقات کا حکم، چیرمین پی ٹی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker