پاکستانتازہ ترین

صمصام بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے 3 رہنماء پی ٹی آئی میں شامل

اوکاڑا(مانیٹرنگ سیل) سید صمصام بخاری، اشرف سوہنا اور عارف لاشاری نے دیگر مقامی عہدیداروں سمیت پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، منظور وٹو کے علاوہ پی پی اوکاڑی کی پوری تنظیم پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی۔ صمصام بخاری، اشرف سوہنا اور عارف لاشاری نے عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، پی ٹی آئی کپتان نے پارٹی میں آنے والوں کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ مفاہمتی پالیسی اور مک مکا میں معمولی فرق ہے، پیپلزپارٹی کی موجودگی پالیسیاں ہمارے لئے قابل قبول نہیں تھیں، عوام کیلئے کام اور سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بولے کہ اب اوکاڑہ میں پی ٹی آئی سب سے طاقتور جماعت ہے، ن لیگ کی حاکمیت قبول نہیں کرسکتے، آئندہ دنوں میں مزید لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔ اشرف سوہنا نے کہا کہ منظور وٹو نے پیپلزپارٹی کو ضلع اوکاڑہ میں چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کردیا، اعلیٰ قیادت نے اب بھی عقل کے ناخن نہ لئے تو ہم سمجھیں گے کہ وہ پاکستان میں سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ صمصام بخاری سابق وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر تھے، اشرف سوہنا بھی پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اور اہم صوبائی رہنماء تھے۔ اس کے علاوہ منڈی بہاء الدین سے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق ایم پی اے اکرام اللہ رانجھا بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ادا کی جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker