تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

سام سنگ کی صارفین کو نوٹ سیون استعمال نہ کرنے کی ہدایت

سام سنگ نے اپنے صارفین کو نوٹ سیون استعمال کرنے سے روک دیا ہے ، نوٹ سیون کی بیڑی پھٹنے کے بعد اس کے متبادل میں بھی یہی مسئلے آگیا جس پر کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ کمپنی کی  جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے ہم دنیا بھر میں تمام ٹیلی فون کمپنیوں اور دکان داروں سے کہیں گے کہ وہ گیلیکسی نوٹ سیون  کی فروخت اور تبدیلی  کو فوری طور پر روک دیں اور جن صارفین کے پاس پرانا نوٹ سیون  یا تبدیل کیا گیا نوٹ سیون فون موجود ہے، وہ اسے آف کردیں اور استعمال نہ کریں۔ اس سےقبل سام سنگ نے مبینہ طور پر اپنے اسمارٹ فون گیلیکسی نوٹ سیون فونز کی پروڈکشن بند کر دی ہے جس کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ متبادل فون میں بھی بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست کینٹکی میں گلیکسی نوٹ سیون استعمال کرنے والے شخص نے اسمارٹ فون میں بیڑی پھٹنے کی شکایات پر اسے تبدیل کرایا تھا کینٹکی کے رہائشی ایک شخص کا کہنا تھا کہ وہ جب سو کر اٹھے تو ان کا کمرہ دھوئیں سے بھرا ہوا تھا اور وہ انتہائی خوفزدہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button