تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

امریکی عدالت کی جانب سے سام سنگ کمپنی پر بارہ کروڑ ڈالر کا ہرجانہ

امریکی عدالت نے ایپل آئی فون کے ساتھ پیٹنٹ تنازع میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کو مجرم قرار دیتے ہوئے۔ بارہ کروڑ ڈالرز کے ہرجانے کی سزا سنادی ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سین جوز عدالت نے جنوبی کوریائی کمپنی کو اپیل آئی فون کے سلائیڈنگ فیچر اور سرچ ٹکنالوجی کے پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹہراتے ہوئے تلافی کے لئے بارہ کروڑ ڈالرز ہرجانے کا حکم دیا ہے۔  اسی مقدمے میں سام سنگ کی طرف سے ایپل کے خلاف پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کا بھی فیصلہ سناتے ہوئے۔ ایپل پر ایک لاکھ اٹھاون ہزار چار سو ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ دو ہزار بارہ میں بھی سان ہوزے کی اسی عدالت نے ایپل کے حق میں اور سام سنگ کے خلاف دو ارب ڈالر جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کے سردارایازصادق اورمرتضٰی جاوید کے کاغذات درست قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker