تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ ثناملک کولوٹنے،زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزم کو14ہزارلے کرچھوڑدیا

لاہور﴿ایم اے تبسم﴾اسٹیج اداکارہ ثنائ ملک کوپانچ ماہ قبل لوٹنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مبشرولدخلیل سکنہ سلیم ٹائون کے بھائی رضا کوپولیس نے پکڑکر14ہزارروپے ’’رشوت‘‘لے کر چھوڑدیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ ثنائ ملک کو5ماہ قبل نامعلوم افرادنے گھرواپسی پر گن پوائنٹ پرلوٹنے کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔جس کا تھانہ کاہنہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف پرچہ بھی درج ہوا تھا۔گزشتہ دنوں پولیس نے مبشرولدخلیل نامی ملزم جوکہ اداکارہ ثنائ ملک کولوٹنے کے بعد ذیادتی کرچکا ہے کے بھائی کو تھانہ کاہنہ کی پولیس نے پکڑااور کاہنہ انویسٹی گیشن کے سب انسپکٹرفجرخان میئونے ملزم سے 14ہزارروپے رشوت لے کر اسے چھوڑدیا۔اور ثنائ ملک کودھمکیاں دینی شروع کردیں کہ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتی ہم نے پولیس والوں کوخریدلیاہے۔اداکارہ ثنائ ملک نے بتایا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم مبشرولدخلیل کوفورا پکڑا جائے ۔اور مجھے انصاف دلایا جائے ۔ملزم مبشرمجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ تمہیں ماردیا جائے گا۔اداکارہ ثنائ ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ زیادتی اور مجھے لوٹنے والے ملزم مبشرولدخلیل کوفورا پکڑاجائے۔نہیں تومیں اسمبلی ہال کے سامنے خودسوزی کرلوں گی۔

یہ بھی پڑھیں  شیر سے بیزاری، جیپ پر سواری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker