پاکستانتازہ ترین

کراچی: اب تک کی اینکرثناء فیصل کو زہردے دیا گیا،حالت خطرے سے باہر

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کے علاقے حیدری میں نامعلوم نوجوان نے اب تک نیوز کی اینکر کو زہریلی آئس کریم کھلادی جس سے ثنا فیصل کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں تشویشناک حالت میں ضیاء الدین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بروقت علاج معالجے کےبعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اب تک نیوز پرخفیہ پروگرام کرنے والی ثناء فیصل اپنے شوہر کے ساتھ حیدری مارکیٹ میں آئس کریم کھانے گئی،  جہاں ایک نوجوان نے ان سے سیلفی کی فرمائش کی، جسے اینکر نےانکار کردیا، بعد ازاں نوجوان نے انہیں آئس کریم کھانے کی فرمائش کر ڈالی جسے انہوں نے حجت کے ساتھ قبول کرلیا۔ تھوڑی دیر بعد نامعلوم لڑکا اپنے ساتھ آئس کریم لایااور اینکر کودی، اس کے بعد نامعلوم نوجوان نے ثنا فیصل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دی اور وہاں سے رخصت ہوگیا۔ آئس کریم کھانے کے آدھے گھنٹے بعد اب تک نیوز کی اینکر کی طبعیت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دوران علاج ڈاکٹر نے انہیں زہر دینے کا انکشاف کیا ہے ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیرِداخلہ چوہدری نثار کی سابق برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker