تازہ ترینعلاقائی

صنعتکاروں کا گیس بحالی کیلئے حکومت کو 2دن کا الٹی میٹم

sanatفیصل آبا(نامہ نگار)  پاکستان کے مشرقی صوبے پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کے صنعتکاروں نے حکومت کو گیس سپلائی بحال کر نے کیلئے حکومت کو 2دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور منگل کو زبردستی فیکڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صنعتاروں کا کہنا تھا کہ گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے گیس بحران کی وجہ سے فیکڑیاں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔  چیئرمین ایپٹپما رضوان اشرف کے مطابق مشیر پٹرولیم ڈاکڑ عاصم نے 22 دسمبر کو فیصل آباد میں صنعتکارو ں کیساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فیصل آباد کی صنعتوں کو 25 فیصد گیس دی جائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دو دن کا ٹائم دیا جارہا ہے۔ فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس بحال کر دی جائے ورنہ منگل سے زبردستی فیکڑیاں چلا لی جائیں گی اور اگر مداخلت کی گئی تو مزدور اس کا بھر پور جواب دینگے۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ اب یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اور جمائما میں معاہدے اور ادا کی گئی رقم میں بھی تضاد ہے،چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker