علاقائی

سرگودھا:ڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں صنعت زارمیں رضاکاران کی تربیتی نشست کااہتمام

سرگودہا ﴿تحصیل رپورٹر﴾ڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں صنعت زار سرگودھا میں رضاکاران کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ضلع سرگودھا کے 163سے زائد رضاکاران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر وومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیت المال افتخار احمد چیمہ مہمان خصوصی تھے مہمان خصوصی نے حکومت پنجاب کے ان اقدامات سے آگاہ کیا جو ڈینگی کے تدارک کے لئے خصوصی طور پر کئے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں163 رضا کار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں صنعت زار سرگودھا کے سٹاف کی کوششوں سے 70رضا کار ر جسٹر ہوئے انہوں نے مینجر صنعت زار حسین احمد گوندل کی اس سلسلہ میں کوششوں کو سراہا مینجر صنعت زار حسین احمد گوندل نے ڈینگی بخار کے سلسلہ میں تفصیلی آگاہی فراہم کی انہوں نے رضاکاران پر زور دیا کہ وہ معاشرہ میں ڈینگی مہم کو احسن انداز سے چلانے میں آگاہی پیدا کر کے اس مصیبت سے جان چھڑایئں نظامت کے فرائض مبرور عثمانی نے ادا کئے تقریب سے محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکےایک شخص کو شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker