پاکستانتازہ ترین

ثنا اللہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچا دی گئی

sanaullahاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ کشمیر کی جیل میں زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ثناء اللہ کی لاش کو خصوصی طیارے کے ذریعے چندی گڑھ سے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ لایا گیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق لاش کو دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے علامہ اقبال اسپتال لے جایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ثنا اللہ 16 سال قبل یعنی 1995ء میں مویشی چراتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا، اسی غم میں 10 برس قبل اس کی بیوی بھی دنیا سے کوچ کرگئی تھیں۔ اس کے بیٹوں کے مطابق جیل میں انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کا ذکر وہ اپنے خطوط میں کرتے رہتے تھے۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے ایک دن بعد ثنا اللہ پر بھارتی جیل میں سابق بھارتی فوجی ونود کمار نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ اسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ثنااللہ کی موت کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مشن آزاد کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker