علاقائی

سانگھڑ:ضلع کے 11 لاکھ بچوں میں سے4 لاکھ بچے غربت کے سبب مزدوری کرنے پر مجبور

سانگھڑ ﴿سٹاف رپورٹر﴾ ضلع سانگھڑ کے 11 لاکھ بچوں میں 4 لاکھ بچے غربت کے سبب مزدوری کرنے پر مجبور ہیں، بچوں سے جبری مشقت کے خلاف قانون ہے، یہ بات ڈیو کان کے زیراہتمام ایک سیمینار سے ڈاکٹر ہاشم خاصخیلی سابقہ تعلقہ ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مس عابدہ مسیح، سجاد نیئر، فیاض ارائیں، سپریم ساگر، سلمیٰ قریشی، ماشااللہ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ کی 18 لاکھ آبادی میں 63 فیصد جن کی 4 لاکھ سے زائد بنتی ہے غربت کے سبب فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹہ، مال مویشی، ورکشاپوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی معاہدے کے مطابق ہر بچہ کی شہریت، شناخت سرکاری ریکارڈ میں داخلہ اس کا بنیادی حق ہے ہر بچے کو مزدوری کرانے کی بجائے تعلیم کی طرف راغب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تقریب میں سیک سماجی این جی اوز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:وکیل باپ بیٹوں کی محنت کش کی زیرتعمیردکانوں پرقبضہ کرنےکی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker