تازہ ترینعلاقائی

راجہ پرویزاشرف کے وزیرِاعظم منتخب ہونے پرسانگھڑکی عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾راجہ پرویز اشرف کے وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر سانگھڑ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام کی طرف سے مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہے راجہ پرویزاشرف سانگھڑ کی یونین کونسل کھڈوری کے گاؤں چک نمبر 11میں 12-11-1950کو پیدا ہوئے ۔پرائمری تعلیم اپنے ابائی گاؤں میں ہی حاصل کی ۔میٹرک ہائی اسکول سانگھڑ اور انٹر ڈگری کالج سانگھڑ سے کیا۔ اور گریجوایشن سندھ یونی ورسٹی جام شورو سے کی۔ اور آج پاکستان کے 25ویں وزیر اعظم متخب ہو گئے۔ ان کے منتخب ہونے سے سانگھڑ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورسانگھڑ کی عوام نے ان کو مبارک باد دی اورامید کی جا رہی ہے کہ ان کے منتخب ہونے سے سانگھڑکی احساس محرومی ختم ہو گی اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سانگھڑ بھی ترقی راہ پر گامزن ہو گا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی جناب محمد خان جونیجو کا تعلق ضلع سانگھڑ سے ہی رہا ہے لیکن ان کے دور میں ضلع سانگھڑ خاطر خواہ ترقی نہیں کر سکا تھا ۔ اور اب سانگھڑ کی عوام کی نظریں موجودہ وزیرِاعظم پر لگلی ہوئی ہیں۔اور توقع کر رہے ہیں کہ اس بار شاید ضلع سانگھڑ کے دن پھر جائیں اور علاقے میں ترقی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ سابقہ دشمنی کے نتیجے میں نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا بھائی معجزانہ طور پر بچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker