تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ:پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈینینس کےخلاف تمام چھوٹےبڑےعلاقوں میں شٹرہڑتال

سانگھڑ(نامہ نگار)پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کے خلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی اپیل پر آج ضلع سانگھڑ کے تما م چھوٹے بڑے علاقوں(سانگھڑ، ٹنڈوآدم، شہداد پور، سنجھورو، کھپرو، بیرانی اور شاہ پور چاکر) میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب رہی۔ ایک سیاسی جماعت اور قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد نے سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دئیے تھے۔ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی اپیل پر آج وکلا ء نے بھی نئے بلدیاتی آڈینینس کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ ضلع کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (فنکشنل) ،عوامی تحریک اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے مذکورہ آرڈینینس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے زبر دستی دوکانیں بند کرانے پر قائد حزب اختلاف جام مدد علی اور شازیہ مری کے آبائی علاقے بیرانی (Berani) میں ایک قوم پرست جماعت کے کارکنوں اور دوکان داروں کے درمیاں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں سابق یوسی ناظم عبدالغفار راجپوت سمیت 05 افراد زخمی ہوگئے۔بیرانی میں مشتعل افراد نے فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں کشید گی پھیل گئی۔ علاقے میں بعض شر پسند عناصر نے اس معاملے کو لسانی رنگ دینے کی بھی کوشش کی جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ۔واضح رہے کہ اس ہڑتال کی ضلع سانگھڑ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ( فنکشنل) نے حمایت کی تھی جس کی وجہ سے سانگھڑ شہر جہاں عام طور پر تاجر کسی کی بھی اپیل پر کاروبار بند نہیں کرتے آج وہاں بھی مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker