تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:وزیراعظم پاکستان کا دورہ سانگھڑ منسوخ ہوگیا

sangarسنجھورو(نامہ نگار) وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا 2 فروری بروز ہفتہ کو اپنی جائے پیدائش 11 چک کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سانگھڑ کی منسوخی کی خبر سن کر ان کے بچپن کے دوستوں، کلاس میٹس، ان کے اساتذہ اور ان کی جنم بھومی 11 چک کے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی۔وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف 26 دسمبر 1950کو 11 چک میں پیدا ہو ئے تھے اور اسی گاؤں سے پرائمری پاس کرنے کے بعد میٹرک ہائی اسکول سانگھڑ سے پاس کیا تھا۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد کاشتکاری سے وابسطہ ہوگئے تھے ۔ وہ کچھ ہی عرصہ بعد پنجاب منتقل ہوگئے تھے ۔ ان دنوں ان کے چھوٹے سے غریب خانہ میں ایک مزدور رہائش پذیر ہے۔اپنے دورہ سانگھڑ کے دوران انہیں سنجھورو آئل فیلڈ سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنا تھا اور انہیں سنجھورو کے قریب بزرگ چن بادشاہ کے مزار پر حاضری دینا تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ہمارے خلاف تمام الزامات ہمیشہ بے بنیاد ثابت ہوئے، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker