تازہ ترینپاکستان

کل سے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

لاہور(پاک نیوز)

لاہور(پاک نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔شہر لاہور میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ سورج کی تیز کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی محسوس ہونے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ائیرکوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 225ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح358 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم 204، خانہ سلیم فرہنگ میں شرح 378ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیاتکے مطابق  17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران مری،گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

Related Articles

Back to top button