علاقائی

کھپرووکھاہی پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر زمینداروں کی مبینہ نجی جیل سے 45 ہاری بازیاب

سانگھڑ ﴿سٹاف رپورٹر﴾ کھپرو وکھاہی پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر زمینداروں کی مبینہ نجی جیل سے 45 ہاری بازیاب، عدالت میں پیش، بیان کے بعد آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت۔ تفصیلات کے مطابق کھاہی پولیس نے عدالت کے حکم پر زمیندار سلیمان آریسر کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 8 ہاریوں کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جبکہ کھپرو پولیس نے بھی عدالتی حکم پر زمیندار محب اللہ ہنگورو کی مبینہ نجی جیل سے 28 ہاریوں اور زمیندار بابو چاہنیو کی مبینہ نجی جیل سے 9 ہاریوں کو بازیاب کروا کر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سانگھڑ میں پیش کیا، تمام ہاریوں کے بیان کے بعد عدلات نے انہیں اپنی مرضی سے آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker