پاکستانتازہ ترین

سانگھڑ:مختلف شہروں میں’’مور‘‘میں پراسراربیماری پھیل گئی، 3 مورکےمرنےکی اطلاع

سانگھڑ ﴿مانیٹرنگ سیل﴾ سانگھڑ ضلع کے مختلف شہروں میں ’’مور‘‘ میں پراسرار بیماری پھیل گئی 3 مور کے مرنے کی اطلاع، مور پالنے کے شوقین خوف میں مبتلا، ڈاکٹروں کو طلب کرلیا، حکومت سندھ نے سانگھڑ میں سینٹر قائم کرکے ڈاکٹر سومر علی راجپوت کو مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھر کے علاقے کے بعد ضلع سانگھڑ کے مختلف شہروں میں مور میں پراسرار بیماری سے اب تک ایک ماہ کے دوران 35 مور کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی منگل کو جس میں زمیندار لال بخش مری، رکن سندھ اجملی علی غلام نظامانی، کنڈیرو وسان، بھائی خان وسان، زمیندار محمد بخش لغاری، حاجی عبدالکریم لغاری، لال بخس لغاری سمیت سرکاری افسران کے گھروں بنگلوں میں پالتو مور پراسرار بیماری میں 35 سے زائد مور کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔ جھول شہر کے نواحی گائوں ولی محمد کیریو میں شاہ نواز کیریو کے 3 مور گوٹھ پیر بخش راجڑ میں ایک مور کی ہلاکت کی اطلاع ملی، ضلع سانگھڑ میں مور مرنے کی تعداد 40 ہوگئی دوسرے علاقوں سے بھی مور کی ہلاکت وبیماریوں کی اطلاعات ملی ہیں جس کی تصدیق نہیں ہوئی، حکومت سندھ نے سانگھڑ میں ویٹنری اسپتال سانگھر میں ایک سینٹر قائم کردیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر منصور علی راجپوت کو مقرر کردیا ہے، انہوں نے مختلف علاقوں کے زمینداروں کے بنگلوں ڈیرے پر جاکر مور کا معائنہ کیا ہدایات دیں انہوں نے مور کے پالنے والے شوقین سے اسپتال سے معائنہ کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:اخترمینگل کا بیان حقیقت پر مبنی ہے ہم تائید کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker