علاقائی

ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 41 افراد گرفتار

سانگھڑ ﴿سٹاف رپورٹر﴾ ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی 41 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات برآمد، غفلت کے مرتکب پولیس افسران کو ریوڑ تبادلہ، ایس ایس پی سانگھڑ عبداللہ سیخ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈکیتی، رہزنی، اغوائ قتل کی وارداتوں کی کارروائی میں ملوث روپوش خطرناک ملزمان لطیف جونیجو، رضا بھتی، دلبر کورخانی، قادر بخش، پیارومل، گومومل ودیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، رائفل، 14 پسٹل، 61 گولیاں برآمد کیں، پربومل، لقمان کورکانی، مختیار جٹ، نصیر مکرانی، علی ہسن ماچھی ودیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈھائی کلو چرس، بھنگ، کچی شراب برآمد کرکے جیل روانہ کردیا۔ جوئے، آکڑا پرچی میں ملوث افراد فضل الرحمن حاکم، لال، اقبال، احمد کھبر کو گرفتار کیا، شک چوری کے تحت ایک کار ایک ڈاٹسن، 4 موٹر سائیکلیں برآمد کی عوامی شکایات غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے دوران کاہی تھانہ کے ایس ایچ او زمان رند، چوٹیاریوں تھانہ خدا بخش ارباب کو معطل کرکے لائن حاصر جبکہ ٹنڈو آدم تھانہ کے ایس ایچ او ثنائ اللہ پنھور کو جرائم پر کنٹرول نہ کرنے پر منشیات، جوئے کے اڈوں سے مبینہ منتھلی لینے کے الزام میں معطل اور ریوڑ شہداد پور تھانہ کے اے ایس آئی احمد علی چانڈیو کو روٹ آئی حامد مری کو ڈیوٹی سے انکار پر معطل کرکے ایس ایس پی آفس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker