تازہ ترینعلاقائی

سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن( SJWF) ضلع سانگھڑ کے انتخابات کا انعقاد،راؤ وسیم اختر صد ر جبکہ فرید مغل جنرل سیکریٹری منتخب

سنجھورو(نامہ نگار) سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن( SJWF) ضلع سانگھڑ کے انتخابات کا انعقاد،راؤ وسیم اختر صد ر جبکہ فرید مغل جنرل سیکریٹری منتخب۔سانگھڑ پریس کلب میں منعقدہ انتخابات میں عادل مغل ، صابر قریشی ،شاہد سلطان ، رانا مختار اورفرید جاویدنومنتخب عہدیداران میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن( SJWF) ضلع سانگھڑ کے سالانہ انتخابات مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد رفیق شیخ، وائس چئیرمین محمد حنیف ملک،صغیر احمد راجپوت، سیکریٹری جنرل رانا شاہد خلیل اور سیکریٹری فنانس ممتاز قریشی کی نگرانی میں سانگھڑ پریس کلب میں منعقد ہوئے۔انتخابات میں سال 2014-15 کے لئے سنجھورو سے تعلق رکھنے والے صحافی راؤ وسیم اختر ضلعی صدر،جنرل سیکریٹری فرید مغل،نائب صدر عادل مغل،جوائنٹ سیکریٹری صابر علی قریشی، فنانس سیکریٹری شاہد سلطان قائم خانی،رابطہ سیکریٹری رانا مختار اور آفس سیکریٹری فرید جاوید منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker