تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ میں سندھ کا پہلا جدید ترین موسمیاتی نظام کا افتتاح کردیا گیا

سانگھڑ(نامہ نگار) سانگھڑ میں سندھ کا پہلا جدید ترین موسمیاتی نظام کا افتتاح کردیا گیا ایک وقت میں65 ہزار افراد کو موسمی صورت حال سے ایڈونس میں اگاہی مل سکے گئی ڈیپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق نے سیف دی چلڈرن ۔پی ۔ایم۔ ڈی اور دیگر اداروں کے تعاون سے سانگھڑ ضلع میں جدید ترین موسمی صورت حال سے ایڈونس میں اگاہی دینے والے سینٹر کا افتتاح کردیا ڈی سی آفس میں قائم اس سینٹر کو وفاقی ادارے محکمہ موسیمات اسلام آباد سے جوڑ دیا گیا تفصیل کے مطابق سانگھڑ ضلع میں آنے والی موسمی صورت حال سے ایڈونس میں اگاہی دینے والے سینٹر کی افتتاحی تقریب ڈی سی آفس میں ہوئی جس میں ضلع بھر کے افسران کے علاوہ ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں سماجی و صحافتی حلقوں سے وابسطہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر سیف دی چلڈرن کے کنٹری منیجر عامر حبیب نے بتایا کہ چیف دی چلڈرن کو سماجی کام کرتے ہوئے آج سو سال پورے ہوگے ہیں آج سیف دی چلڈرن کی جانب سے سانگھڑ کی عوام کو موسمی صورت حال سے ایڈونس میں اگاہی دینے والے جدید ترین نظام مل جانے سے سانگھڑ کے آبادگاروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا اس نظام کے تحت ضلع کی 20لاکھ آبادی کو قدرتی آفات سے پیشگی اگاہی کے علاوہ گرمی سردی ہوا کی رفتار نمی آندھی و طوفان سے مطالق بھی معلومات بھی فراہم کی جاسکیں گئی جس کا سب سے بڑا فائدہ ضلع کے کاشت کاروں کو ہوگا جو نہ صرف کسی آفات سے پیشگی اگاہی حاصل کرسکیں گئے بلکہ حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر اپنی فصلوں سے متعلق مفید فیصلے بھی کرسکیں گے ڈیپٹی کمشنر سانگھڑ نے اپنے کطاب میں کہا کہ پاکستان میٹالوجیکل ڈیزاسٹر میٹالوجیکل آبزروٹری پی ڈی ایم اے اور ایکرگلچر یونی ورسٹی ٹنڈوجام اور شہید بے نظیر آباد یونی ورسٹی اور مقامی طور پر نصب آلات کے زریعے حاصل ہونے والی معلومات کو ضلع سانگھڑ کی عوام تک پہنچایا جائے گا اس مقصد کے لئے ایس ایم ایس ۔کیبل۔ریڈیو ۔میڈیا اور مقامی سرکاری دفاتر کو بروکار لایا جائے گا دور آفادہ علاقوں میں فوری اطلاع کی فراہمی کے لئے لاوڈاسپکر کے زریعے منادی بھی کروائی جائے گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button