تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل ٹریڈ یونین کی جانب سے ریلی نکالی گئی

سانگھڑ(بیورو رپورٹ ) محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل ٹریڈ یونین کی جانب سے سانگھڑ میں ریلی نکالی گئی ریلی کی صدارت نیشنل ٹریڈ یونین کے مقامی رہنما بہرام شاہ نے کی جس میں سانگھڑ کی سماجی شخصیات اور مزدوروں نے شرکت کی.  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ سانگھڑمیں مقامی لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور دوسرے صوبوں سے مزدور لا کر سانگھڑ میں ایک معاشی بحران پیدا کیا جارہا اور مزدوروں کوبے روزگار کیا جارہا اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ سانگھڑ کےمقامی مزدوروں کو مقامی اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button