تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: جرائم پیشہ اشتہاری روپوش ملزمان کے لئے نوگوایریا ہے آغا شمشاد درانی ایس ایچ او سانگھڑ

سانگھڑ (نامہ نگار) جرائم پیشہ اشتہاری روپوش ملزمان کے لئے نوگوایریا ہے آغا شمشاد درانی ایس ایچ او سانگھڑ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سانگھڑ آغا شمشاد درانی نے نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سانگھڑ تھانے کا چارج سنبھالتے ہی سانگھڑ میں دو کامیاب چھاپے مارے پہلے کامیاب چھاپے میں کئی سال سے حبس بے جا میں رکھی گئی خاتون فرزانہ کو بازیاب کروایا جس کو صبح سانگھڑ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ دوسرا کامیاب چھاپہ سانگھڑ میں گزشتہ چار سالوں سے قائم جوئے کے سب سے بڑے اڈے پر مارا جس میں سات جواری محمد حسن ۔محمد امین ۔ فوٹو ۔محمد عامر ۔سرفراز ۔غلام شبیر ۔وقار نظامانی سر عام جوا کھیلتے ہوئے گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سانگھڑ تھانے کی حددو میں رہنے والے کریمنل کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے جرائم پیشہ روپوش و اشتہاری ملزمان کے لئے سانگھڑ تھانے کو نوگو ایریا بنادیا ہے انھوں نے صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی مقام پر کوئی اشتہاری یا روپوش نظر آئے تو فوری اطلاع پولیس کو دی جائے تاکہ سانگھڑ تھانے کی حدود سے صحافیوں اور عوام کے تعاون جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ کے قریب تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker