شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی ٹی آئی نے ضلع سانگھڑ کی تین قومی و 6صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

پی ٹی آئی نے ضلع سانگھڑ کی تین قومی و 6صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

سانگھڑ(نامہ نگار) پی ٹی آئی نے ضلع سانگھڑ کی تین قومی و 6صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز سانگھڑ سے کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع سانگھڑ سے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے 6حلقوں پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز سانگھڑ سے کردیا تحریک انصاف ضلع سانگھڑ کا جنرل ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں مشتاق جونیجو ۔نصراللہ خٹک۔غلام مصطفی مری۔ نوید انجم۔ و دیگر عہدیداروں و کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا منشور اور پیغام ضلع سانگھڑ کے ہر گھر گلی گاؤں محلوں اور شہروں تک پہنچادیا ہے25جولائی کا سورج ضلع سانگھڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی فتح کی نوید سنائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمارے خلاف جھوٹا پروپگینڈہ کررہے ہیں اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور یہ سازشی ٹولہ عام انتخابات میں ضلع سانگھڑ میں منہ کی کھائے گا

error: Content is Protected!!