تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: 20اپریل کو پی ایس 81 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں

سانگھڑ(بیورو رپورٹ/جاوید انصاری )20 اپریل کو پی ایس 81 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ریجنل الیکشن کمیشنر شہید بے نظیر آباد ندیم حیدر کی جاری کردہ بیان کے مطابق پی ایس 81 کھپرو کے ضمنی انتخاب میں سانگھڑ کے علاوہ میرپور خاص سمیت 3 ہزار 5 سو پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے میر پور خاص سے ایک ہزار اور سانگھڑ سے پندرہ سو پولیس اہلکار شامل کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ 7سو 40 رینجرز اہلکار بھی الیکشن کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے جب کہ پاک آرمی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سٹینڈ بائی رہے گی پی ایس 81 میں 122 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں 21 مرد. 19 فی میل اور 82 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں سیکورٹی پلان کے مطابق پی ایس 81کے 122 پولنگ اسٹیشنز کو احساس قرار دیا گیا ہے  پی ایس 81 میں کل رجسٹر ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 39ہزار 1 ہیں  مرد ووٹرز 76 ہزار 4 سو61 اور خواتین ووٹرز 62 ہزار 5 سو 40 ووٹرز شامل ہیں. ووٹر کو پریشانی سے بچنے کے لئے 3 سو 74 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔ پی ایس 81 میں سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا مگر اصل دنگل پیپلزپارٹی کے جام مدد علی خان اورپاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جام نفیس علی خان کے درمیان ہوگا
اگرموسم کی بات کی جائے تو گرمی عروج پر ہے جبکہ بیس اپریل کو درجہ حرارت 47 درجے سنٹی گریڈ کی توقع کی جارہی ہے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button