تازہ ترینکھیل

خواہش ہے شعیب اچھا کھیلے مگرجیت بھارت کی ہو‘ ثانیہ مرزا

sania mirzaنئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے خاوند شعیب ملک اچھا کھیل پیش کریں لیکن جیت بھارت کی ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ نام ہی اپنے ملک کو سپورٹ کرنا ہے۔ میں بھی دوسروں سے مختلف نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بھارت اور پاکستان آپس میں کسی بھی کھیل میں مدمقابل آجائیں چاہے وہ کرکٹ ہو یا ہاکی یا پھر کبڈی ہو ہم ہمیشہ اپنے اپنے ملک کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ کوئی ایسی ڈرامائی صورتحال نہیں جیسی کہ لوگ سمجھتے ہیں۔ میں اپنے خاوند کو سپورٹ کرتی ہوں اور یہ ایک فطری بات ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کی ٹیموں کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صدر زرداری کو آج ایوانِ صدر میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker