تازہ ترینکھیل

میبلورن اوپن ٹینس : بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مکسڈ ڈبل فائنل ہارگئیں

میلبورن (مانیٹرنگ سیل)  بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کا فائنل ہارگئیں، بھارت رومانیہ جوڑی کو فرانس اور کینیڈا کے کھلاڑیوں نے مات دی۔ میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا فائنل کھيلا گيا، جس میں پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا اپنے پارٹنر رومانیہ کے ہوریہ تیکاؤ کے ساتھ کورٹ میں آئیں، انہیں ٹائٹل جیتنے کیلئے فرانس کی کرسٹینا ملاڈنووچ اور ڈینیل نیسٹر کا سامنا تھا۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی اس وقت ناکام ہوگئی جب حریف ٹيم نے 3-6 اور 2-6 سے انہيں باآسانی شکست دے دی۔ ثانیہ مرزا نے مسکڈ ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق کی جوڑی کو ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  دل کے دورے اور کینسر کی منٹوں میں تشخیص کرنیوالا آلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker