پیرس (نمائندہ سپورٹس) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپاتی کی جوڑی نے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبل کا فائنل جیت لیا۔ شعیب ملک کہتے ہیں ثانیہ مہیش کی جوڑی بہترین ہے۔ پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبل فائنل میں بھارتی ٹینس اسٹار مہیش بھوپاتی اور ثانیہ مرزا کی جوڑی نے میکسیکو اور پولینڈ کی جوڑی کو سات چھ اور چھ ایک سے شکست دی۔ ثانیہ مرزا کے شوہر کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ اور مہیش کی جوڑی بہترین ہے اور دونوں کی پرفارمنس پہلے بھی بہت اچھی رہی ہے۔ انہوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوہزارنو میں بھی آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔
You must be logged in to post a comment.