علاقائی

سنجھورو: اصغر کھوکھر کے انتقال پر سندھ جرنلسٹ ویلفئیر کا اظہار تعزیت

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾ سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر رفیق شیخ کی سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن کے انتقال پر ورثا سے تعزیت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سنجھورو کے رکن محمد اصغر کھوکھر کا روڈ حادثہ میں انتقال ہو گیا تھا جس پر سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق شیخ ،ڈاکٹر ممتاز قریشی ،صابر حسین قریشی، راؤ وسیم اختر، رانا مختیار،رانا سلمان رانا وقار حسین ،محمد علی شیخ ،غلام عباس خاصخیلی صغیر احمد،غلام مرتضیٰ کھورکھانی اور عادل مغل کے ہمراہ سنجھورو میں محمد اصغر کھوکھر کے انتقال پر اس کے ورثا سے ان کے گھر پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ورثا کو صبر عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button