تازہ ترینعلاقائی

خسرہ کی وبا ء سنجھورو تک آپہنچی، دو سگی بہنیں فوت ہوگئیں

downloadسنجھورو ( نامہ نگار) ظفر ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے راہنما دادو بھیل کی 11 سالہ بچی امینا خسرہ میں مبتلا ء ہوکر دیہانت کر گئی جبکہ 5 روز قبل دودو بھیل کی دوسری بیٹی بھی خسرہ میں مبتلا ہوکر دیہانت کر گئی تھی۔اسی محلہ میں رمیش کمار کے دو بچے 4 سالہ بچہ پریم کمار اور ڈیڑھ سالہ بچی نندنی جوکہ خسرہ میں مبتلاء ہیں ان کو تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ ریفر کر دیا گیا ہے۔تعلقہ ہیلتھ آفیسر سنجھورو ڈاکٹر نور محمد منگریو نے خسرہ میں مبتلاء بچوں کا ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں خسرہ سے بچاؤ کے کی ویکسین شروع کردی گئی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بچوں میں خسرہ کی علامات نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں اور بچوں کو س ویکسین ضرور کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:جھول میں صحافی کا رشتہ دار قتل ، تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker