تازہ ترینعلاقائی

SSPسانگھڑعبداللہ شیخ کی زیرِصدارت DSPآفیس شہدادپور میں میڈیا ،تاجروں وپولیس افسران کا اجلاس۔

سنجھورو(نامہ نگار) ایس پی سانگھڑعبداللہ شیخ کی زیرِصدارت DSPآفیس شہدادپور میں میڈیا،تاجروں وپولیس افسران کا اجلاس منعقد ہو اس موقع پرSSP عبداللہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ شہدادپور میں جرائم پیشہ افراد نے اپنی کاروائیاں دوبارہ سے شروع کر دی ہیں۔جس کے خاتمے کے لئے ایک ماہ کے اندر سخت اقدامات کئے جائیں گے۔جبکہ فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔SSP عبداللہ شیخ نے میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران پولیس نے ایک ہزار چھ سو تیس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، ناجائز اسلحہ اور ایک کروڑ پندرہ لاکھ دو سو روپے ملیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا ۔جبکہ گرفتار شدگان میں 950 خطرناکاشتہاری ملزمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سی سی پی چیف ایڈیٹر رانا دلشاد کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker