تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام ریلی وسیمینارکاانعقاد

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾عالمی یومِ صحافت کے موقع پر سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سنجھورو کے زیر اہتمام ریلی و سیمینار کا انعقاد صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ صحافت پر آج سنجھورو میں سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جاس کا اختتام پریس کلب پر ہوا ۔ ریلی کے شرکائ سے سینئر صھافی حافظ ہنگورو، شوکت علی آرائیں، شبیر مجاہد،محمد عمر ملک، صابر علی قریشی، محمد حنیف ملک ،غلام عباس خاصخیلی ،آج کے سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سنجھورو کے صدر راؤ وسیم اختر راجپوت اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ آج کے اس جمہوری دور میں صحافیوں پر حملے جمہوریت کے منہ پر تماچا ہے ۔صحافیوں پر مظالم انہیں حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے۔ ہم صحافیوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سنجھورو کے زیر اہتمام ایک سیمینار "آزادیِ صحافت کا عالمی دن اور پاکستان میں صحافیوںکو درپیش مسائل  "کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کالم نگار محمد حنیف ملک نے خطاب میں کہا کہ صحافت جمہوری ریاست کا چوتھا ستون ہے۔اور صحافت کی آزادی کے بغیر جمہوریت نامکمل رہتی ہے ۔ہمارے ملک میں میڈیا ایک حد تک آزاد ہو گیا ہے۔لیکن حق و سچ لکھنے والے اور سچ بولنے والے قلم کار وں کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے بانی چیئر مین ڈاکٹر رفیق شیخ کی قیادت میں صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر عادل مغل نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ویج بورڈ ایوارڈ پر عمل درآمد کیا جائے۔سیمینار سے خطاب میں ضلعی جنرل سکریٹری صابر قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب صحافیوں کی قانونی معاونت کے لئے لیگل ایڈ کونسل کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے۔سیمینار سے سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سنجھورو کے صدر راؤ وسیم اختر راجپوت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صھافت عبادت ہے اگر اس کو حق اور سچ کے پھیلاؤ کے لئے استعمال کیا جائیکین کہ صحافی مظلوم کی آواز ہر فورم پر اٹھانے کی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔سیمینار میں سینئر صحافی محمد اسلم انصاری، اختر ملک، محمد بخش خاصخیلی ، محمد علی شیخ، رانا وقار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ کا ڈی جی ایف آئی کو اوگرا کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker