تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:برسات اورسیلاب میں فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو ایوارڈزدئیے جائیں

سنجھورو ۔﴿رپورٹ۔ رانا وقار حسین ،نمائندہ پاک نیوز ﴾ سنجھورو میں سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) اور الفلاح ویلفئیر سوسائٹی اور دیگر سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار او ر سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کے مرکزی وائس چئیر مین محمد حنیف ملک نے کہا کہ سانگھڑ ضلع بھر کے افسران اوروڈیروں نے غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے جو عیاشی کی ہے وہ افسوس ناک ہے۔ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میںایک کروڑروپئے سے زیادہ رقم رنگین محفل پر خرچ کردی گئی جب کہ اب تک ضلع کے سیلاب ذدگان بحال نہیں ہوئے اور ہزاروں لوگ تاحال بے گھر ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے اپنے من پسند افسران اور دیگر لوگوں کو ایوارڈز دئیے ہیں۔ہم ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے اقدام کی بھر پورا لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور احتجاج کے دائرہ کار کو ضلع سانگھڑ سے بڑھا کر پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا جائیگا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد صابر قریشی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صحافی دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ،جب تک ڈپٹی کمشنر ایوارڈز حقدار صحافیوں کو دینے کا اعلان نہیں کریگا ضلع سانگھڑ کی صحافی برادری اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف سراپائے احتجاج رہے گی ۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) سنجھورو تعلقہ کے صدر رائو وسیم اختر راجپوت اور سینئیر نائب صدر غلام عباس خاصخیلی نے کہا کہ  ایوارڈز کی بندر بانٹ ایک غیر ذمہ دارانہ و غیر منصفانہ اقدام ہے جس کی مذمت کرنا نہ صرف صحافیوں بلکہ تمام عوام کا فرض ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ برسات میں اپنی پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں کو ایوارڈز دئیے جائیں۔مظاہرین سے الفلاح ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمین علی یار حجازی سینئیر صحافیوں محمد اسلم انصاری،اختر علی ملک،رانا وقار حسین،غلام مرتضیٰ کھورکھانی،محمد علی شیخ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:انسیٹیٹوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسزشہدادپورکی اسامیوں کی بندربانٹ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker