تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:پولیس برائیوںاورجرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کو تحفظ دیگی۔عبداللہ شیخ

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾ تفصیلات:۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن کے وفد نے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمدرفیق شیخ کی قیادت میں ایس ایس پی سانگھڑ جناب عبداللہ شیخ سے ملاقات کی۔وفد میں انکے ہمراہ مرکزی وائس چئیرمین اور ممتاز کالم نگا رمحمد حنیف ملک،مرکزی سیکریٹری ممتاز قریشی،SJWF ضلع سانگھڑ کے صدر عادل خان مغل اورضلعی جنرل سیکریٹری محمد صابر قریشی،معروف صحافی وسیم اختر راجپوت اور منور شاہین بھی تھے۔اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ عبداللہ شیخ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے اور پولیس اپنے فرض سے بخوبی واقف ہے۔پولیس معاشرتی برائیوں اور جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے گی کیونکہ صحافیوں کی طرف سے معاشرتی برائیوں جوے کے اڈوں،منشیات فروشی کے اڈوں اورجرائم کی نشاندہی سے پولیس کو کاروائی کرنے میں راہنمائی ملتی ہے۔ SJWF کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر رفیق شیخ نے کہا کہ صحافی برادری تمام تر مشکل حالات کے باوجود معاشرتی برائیوں اور جرائم کے خلاف قلم کے ذریعے جہاد جاری رکھے گی۔ SJWF کے مرکزی وائس چئیرمین اور ممتاز کالم نگار محمد حنیف ملک نے کہا کہ پولیس میڈیا کو اپنا دشمن سمجھنے کی بجائے تنقید کو مثبت انداز میںلے جبکہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ پولیس پر منفی تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کرے ۔وفد نے ضلع سانگھڑ میں منشیات فروشوں اور مجرموں کے خلاف سانگھڑ پولیس کی کامیاب کاروائیوں پر SSP سانگھڑ کو مبارکباد پیش کی۔وفد نے SSP سانگھڑ عبداللہ شیخ کو SJWF کے منشور کی کاپی پیش کی اور صحافی برادری کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے SJWF کی جدوجہد کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔SSP سانگھڑ عبداللہ شیخ نے صحافی برادری کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے SJWF کی کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker