تازہ ترینعلاقائی

واٹر سپلائی اسکیم سنجھورو میں ہزاروں روپےکی بجلی کی تارچوری

سنجھورو ﴿سٹی رپورٹر﴾ واٹر سپلائی اسکیم سنجھورو میں ہزاروں روپے کی بجلی کی تار چوری۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے نامعلوم چور وں نے رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں روپئے کے تار واٹر سپلائی اسکیم سنجھورو سے کاٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی مختلف مشکوک افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی تاہم پولیس چوری شدہ تار برآمد کرنے میں ناکام ہے۔ واضع رہے کہ رہے کہ نئے SHOسنجھورو خدا بخش ارباب کے چارج سنبھالتے ہی چوری، ڈکیتی ، رہزنی اور منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام گھروںمیں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور شام کے بعد گھر سے نکلنا جرم ہوتا جارہا ہے۔خاص طور پر موٹر سائیکل مالکان اپنے آپ کو بے یارو مدد گار اور گیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔حال ہی دنوں میں ایک رہزن بھی موٹرسائیکل چھینتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹرول دو روپے سستا ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker