تازہ ترینعلاقائی

سنجھور:چند ماہ قبل لگایا گیادو کروڑ روپے کی لاگت کا فلٹر پلانٹ ناکارہ ہو گیا

سنجھور﴿نامہ نگار﴾چند ماہ قبل لگایا گیادو کروڑ روپے کی لاگت کا فلٹر پلانٹ ناکارہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پبلک ہیلتھ کے اشتراک سے چند ماہ قبل واٹر سپلائی اسکیم سنجھورو میں 300000﴿تین لاکھ﴾ گیلن پانی یومیہ فلٹر پانی مہیا کرنے کے لئے ایک فلٹر پلانٹ نصب کیا گیا تھا جو کہ میونسپل ایڈمنسٹریشن سنجھورو کی لا پرواہی کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے۔انتظامہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اس فلٹر پلانٹ کو پانی زیرزمین بورنگ کا پانی دیا جارہا ہے جو کی ناقابل استعمال ، زہریلا اور کڑوا ہے۔جس کے استعمال سے پیٹ اور جگر کی بیماریاں سنجھورو میں وبائ کی صورت اختیار کرتی جارہی ہیں ، خاص طور پر چھوٹے بچوں میں ڈائریا کی بیماری میں اضافہ ہو گیا ہے۔واضع رہے کہ اس فلٹر پلانٹ کے بالکل عقب میں واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب موجود ہیں لیکن افسران اپنی نااہلی چھپانے کے لئے تالاب کا پانی استعمال نہیں کر رہے کیں کہ تالابوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع رکھنے کی گنجائش بہت کم ہے۔جس کی وجہ سے افسران ملی بھگت کر کے اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنائ اس فلٹر پلانٹ سے قبل بھی ایک چھوٹا فلٹر پلانٹ نصب کیا گیا تھا۔جو کہ میونسپل کمیٹی کی توجہ نہ دینے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکا ہے۔ سنجھورو کی عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فلٹر پلانٹ میں نہری پانی استعمال کر کے فلٹر کیا جائے تاکہ صحت بخش پانی مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان،دوسرے دن بھی ڈرون حملہ 4ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker