تازہ ترینعلاقائی

محکمہ ہائی ویزکی جانب سےسنجھوروشہدادپورروڈ کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کااستعمال

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾محکمہ ہائی ویز کی جانب سے سنجھورو شہدادپور روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال انتظامیہ کی معنیٰ خیز خاموشی۔ ٹھیکیدار نے افسران کے ساتھ کمیشن فکس کر لی۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے سیلاب ذدہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کا کام جاری ہے جس میں محکمہ ہائی ویز کی جانب سے سنجھورو شہدادپور روڈ از سرِ نو تعمیر کیا جارہا ہے اس روڈ کی تعمیر میں ٹھیکیدار با اثر ہونے کی وجہ سے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے۔ تعمیرات میں پتھر انتہائی ناقص اور کم مقدار میں استعمال کیا جارہا ہے، میٹریل میں ڈامر کی مقدار برائے نام استعمال ہو رہا ہے اور نا ہی پتھر کی پریسنگ کا کام بھی تسلی بخش ہے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے روڈ کا پتھر ایک بار ہی بلڈوزر چلنے سے سفوف کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس روڈ سے رات دن حکومتی نمائندے ، اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر کا گزر بھی ہوتا ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر انتظامیہ اور حکام کی طرف سے خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ ان سب کے باوجود ٹھکیدار بڑی بہادری سے ناقص میٹریل استعمال کر رہا ہے۔با خبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ ٹھیکیدار نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کے ساتھ مل کر ان کی کمیشن طے کر لی ہے اور ساتھ ساتھ بااثر افراد سے سے بھی مک مکا ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے ٹ ٹھیکیدار اپنی من مانی جاری رکھے ہوئے ہے۔یہی وجہ ہے کہ کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ہے۔ سنجھورو شہر کے سماجی،سیاسی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ناقص میٹریل سے بننے والے اس روڈ کی تعمیرات روک کر فوری طور پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ جائز طریقے سے استعال کیا جاسکے۔اور راشی افسران کے خلاف کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button